محمد احسان الہی، ایس ایس ای اردو، گورنمنٹ ہائی سکول، بدو، جہلم، تعارف اور خدمات

نام: محمداحسان الہی

قلمی نام: احسان شاکر

عہدہ: ایس ایس ای اردو (گورنمنٹ ہائی سکول بدوجہلم)

تعلیمی قابلیت:
ایم فل اردو(تکمیل کے مراحل میں)
ایم ایڈ

رہائش: بلال ٹاؤن جہلم
آبائی گاؤں سوڈی گجر تحصیل پنڈدادنخان

تعلیمی کیرئیر: نرسری سے جماعت سوم تک ایف جی ایسٹ مڈل سکول کوئٹہ کینٹ،جماعت چہارم سے جماعت ششم تک قاسم آرمی ایوی ایشن سکول دھمیال کیمپ راولپنڈی، جماعت ہفتم سے جماعت نہم تک ایف جی بوائز ہائی سکول گوجرانوالہ کینٹ، میٹرک تعمیرملت ہائی سکول کھیوڑہ جہلم، سال اول گورنمنٹ کالج جھیکا گلی مری،سال دوم سے سال چہارم گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج ٹاہلیانوالہ جہلم، ایم اے اردو پنجاب یونیورسٹی لاہور (پرائیویٹ) بی ایڈ گورنمنٹ کالج فارایلیمنٹری ٹیچرز جہلم(ریگولر) اورایم ایڈ کے بعد ایم فل اردو علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد سے تکمیل کے مراحل میں ہے۔

پیشہ ورانہ کیرئیر:
17دسمبر 2003 کوگورنمنٹ ایلیمنٹری سکول چک بہرام سے بطور ای ایس ای سروس کا آغاز کیا،
2009 میں جی ای ایس کوٹلہ آئمہ تبادلہ ہوا،
ستمبر 2013 سے مارچ 2014 تک ڈی پی ایس سکول اینڈ کالج ماڈل ٹاؤن لاہور میں بطورجونئیر اردو ٹیچر سکیل 16میں کام کیا۔ اس کے بعد یکم اپریل 2014 کو گورنمنٹ ہائی سکول بدوجہلم میں بطور ایس ایس ای اردو خدمات کا آغاز کیا جوتاحال جاری ہے۔

تنظیمی کیرئیر:
سال 2004 میں بطور ورکر پنجاب ایجوکیٹرزایسوسی ایشن جہلم میں خدمات کاآغاز کیا۔ پی ای اے جہلم میں 2008 سے 2010 تک بطور ضلعی میڈیا سیکرٹری اور 2010 سے نومبر2017 تک بطورضلعی جنرل سیکرٹری خدمات انجام دیں اور نومبر 2017 ہی میں پی ای اے جہلم کے ضلعی صدر کاانتخاب 19 کے مقابلے میں 15 ووٹوں سے ہارا۔پنجاب ٹیچرز یونین جہلم میں کئی اعزازی عہدوں کے ساتھ ساتھ 15دسمبر2018 سے 29 مارچ 2019 تک پنجاب ٹیچرز یونین جہلم (حافظ غلام محی الدین گروپ) کاضلعی صدر رہا۔ پنجاب سکالرز یونٹی جہلم کاضلعی کوارڈینیٹر بھی رہا۔ اس وقت ایس ایس ای اساتذہ جہلم کا ضلعی فوکل پرسن ہوں۔

مشاغل:
کتب کامطالعہ اورشاعری میرے بڑے مشاغل ہیں اور اردو میں شاعری اورکالم نگاری کرتا ہوں۔ اسی حوالے سے میں ادبی تنظیم روہتاس ادبی سنگت جہلم کا میڈیا سیکرٹری رہا اور آج کل جہلم کی نمائندہ ادبی تنظیم ادارہ ادب افروز جہلم کا جوائنٹ سیکرٹری ہوں۔ اس کے علاوہ الحمد للہ کئی دیگر ادبی وسماجی سرگرمیوں میں میرے متحرک کردار سے تمام احباب آگاہ ہیں یہاں ان کا ذکر طوالت کا باعث بنےگا۔۔۔۔

close