ڈھاکہ: بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولنگ کوچ شان ٹیٹ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر نے خاندانی وجوہات کی بنا پر یہ فیصلہ کیا۔
شان ٹیٹ نے اپنے بیان میں کہا کہ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ اور قومی ٹیم کے ساتھ گزشتہ بارہ ماہ ان کے لیے نہایت خوشگوار اور یادگار رہے۔
انہوں نے بورڈ، کھلاڑیوں اور معاون عملے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے انہیں فاسٹ بولنگ کوچ مقرر کیا تھا اور ان کے ساتھ نومبر دو ہزار ستائیس تک معاہدہ کیا گیا تھا، تاہم وہ مدت مکمل ہونے سے قبل ہی مستعفی ہو گئے۔
شان ٹیٹ بین الاقوامی کرکٹ میں وسیع کوچنگ تجربہ رکھتے ہیں اور اس سے قبل پاکستان، ویسٹ انڈیز اور افغانستان کی قومی ٹیموں کے ساتھ بھی بطور بولنگ کوچ خدمات انجام دے چکے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






