پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق فاتح ٹیم کے لیے 5 لاکھ ڈالر جبکہ رنر اپ ٹیم کے لیے 3 لاکھ ڈالر کی انعامی رقم مقرر کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ پی ایس ایل کی تاریخ میں پہلی بار فاتح ٹیم کو اضافی 5 لاکھ ڈالر بھی دیے جائیں گے۔
پی سی بی کے مطابق بہترین پلیئر ڈویلپمنٹ میں کردار ادا کرنے والی فرنچائز کو 2 لاکھ ڈالر کی اضافی رقم دی جائے گی۔
پی ایس ایل 11 کا فائنل اتوار کو پشاور زلمی اور حیدرآباد کنگزمین کے درمیان قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔
فائنل میچ کے لیے میچ آفیشلز کا بھی اعلان کر دیا گیا ہے، جس کے مطابق احسن رضا اور کرسٹوفر گیفینی آن فیلڈ امپائرز ہوں گے جبکہ الیگزینڈر وارف تھرڈ امپائر اور آصف یعقوب فورتھ امپائر ہوں گے۔ روشن مہاناما فائنل میں میچ ریفری کے فرائض انجام دیں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






