افغانستان کرکٹ ٹیم کے معروف لیگ اسپنر راشد خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں بھارت اور آسٹریلیا کی جانب سے شہریت اور کرکٹ کھیلنے کی پیشکش کی گئی تھی، تاہم انہوں نے یہ پیشکشیں مسترد کر دیں۔
رپورٹ کے مطابق راشد خان نے بتایا کہ 2023 کے ایک واقعے میں ایک اہم شخصیت نے انہیں مشورہ دیا کہ وہ افغانستان چھوڑ کر بھارت منتقل ہو جائیں اور وہیں کرکٹ کھیلیں، لیکن انہوں نے واضح طور پر انکار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے ملک کی نمائندگی جاری رکھیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس نوعیت کی پیشکشیں انہیں ماضی میں بھی ملتی رہی ہیں، مگر ان کا مؤقف ہمیشہ ایک جیسا رہا ہے کہ اگر وہ افغانستان کے لیے نہیں کھیلیں گے تو کسی اور ملک کے لیے بھی نہیں کھیلیں گے۔
راشد خان نے اپنے فیصلے کو وطن سے وفاداری قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی پہلی ترجیح ہمیشہ افغانستان ہی رہے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






