اسلام آباد: ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں بابر اعظم نے ایک اور بڑا اعزاز اپنے نام کرتے ہوئے ویرات کوہلی کا اہم ریکارڈ برابر کر دیا۔
پاکستان سپر لیگ میں بابر اعظم نے کوشال مینڈس کے ساتھ سنچری شراکت قائم کی، جو ان کے ٹی ٹوئنٹی کیریئر کی 47ویں سنچری پارٹنرشپ ہے۔
دوسری جانب ویرات کوہلی بھی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 47 سنچری شراکتیں بنا چکے ہیں، جس کے بعد دونوں کھلاڑی مشترکہ طور پر اس فارمیٹ میں سب سے زیادہ سنچری پارٹنرشپس بنانے والے بیٹرز بن گئے ہیں۔
مزید برآں بابر اعظم نے پاکستان سپر لیگ میں سب سے زیادہ، یعنی 18 سنچری شراکتیں بنا کر ایک اور منفرد ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






