شعیب اختر کی 12اکتوبر کو کی گئی پیشنگوئی سچ ثابت ہوگئی

لاہور(پی این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باولر اور ٹیسٹ کرکٹر شعیب اختر کی آسٹریلوی ٹیم سے متعلق پیش گوئی درست ثابت ہوگئی۔

آسٹریلیا ورلڈکپ کے فائنل میں بھارت کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر چھٹی بار عالمی چیمپئن بن گیا۔ احمدآباد کے نریندر مودی سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس میچ میں بھارتی ٹیم آخری اوور میں 240 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی تھی۔ آسٹریلوی ٹیم نے 241 رنز کا ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر 43ویں اوورز میں پورا کرکے فتح سمیٹ لی۔راولپنڈی ایکسپریس نے 12 اکتوبر کو آسٹریلیا کی ٹیم سے متعلق اپنے پیغام میں ایک دعویٰ کیا تھا جو آج سچ ثابت ہوچکا ہے۔جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے میچ سے پہلے شعیب اختر کا کہنا تھا کہ اگر آسٹریلیا کی ٹیم آج کا میچ ہاری تو یہ باقی کے پورے ٹورنامنٹ میں سب پر غصہ نکالے گی۔آسٹریلیا کے آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کا فائنل جیتنے کے بعد شعیب اختر کی بات درست ثابت ہوگئی، انہوں نے اس بات کا اظہار اپنے سوشل میڈیا پر بھی کیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close