ریٹائرمنٹ لینے میں تاخیر کیوں کی؟ باکسرعامر خان نے انتہائی حیران کن وجہ بتا دی

لندن(نیوزڈیسک) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے ریٹائرمنٹ میں تاخیر اور اپنی 3کروڑ پاؤنڈ کی دولت گم ہونے کے متعلق ایسی بات کہہ دی ہے کہ سننے والے دنگ رہ گئے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق عامر خان نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ 2016ءمیں کانیلو ایلواریز کے ہاتھوں ناک آؤٹ ہونے کے بعد ہی باکسنگ سے ریٹائر ہو جانا چاہتے تھے لیکن ان کی باکسنگ سے کمائی ہوئی 3کروڑ پاؤنڈ کی دولت نجانے کہاں گم ہو گئی، جس کی وجہ سے انہیں پیسے کمانے کے لیے مزید کھیلنا پڑا۔

عامر خان نے بتایا کہ مئی 2016ءمیں لاس ویگاس میں میکسیکن رِنگ گریٹ کے مدمقابل آنے سے قبل انہوں نے اپنی مجموعی 34فائٹس سے 3کروڑ پاؤنڈ کمائے تھے۔ کینیلو سے ناک آؤٹ ہونے کے بعد انہیں ہاتھ کا ایک سنجیدہ آپریشن کرانے کی ضرورت تھی۔“ عامر خان نے کہا ہے کہ ”اگر اس وقت میرے پاس ریٹائرمنٹ کے لیے کافی رقم ہوتی تو میں ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیتا، لیکن نجانے میرے کمائے ہوئے 3کروڑ پاؤنڈ کہاں غائب ہو گئے۔ میرے پاس اتنی رقم نہیں تھی کہ میں کھیل سے ریٹائرمنٹ لیتا۔لہٰذا مجھے مزید چند سال کھیلنا پڑا۔“واضح رہے کہ عامرخان نے 6روز قبل ایک ٹوئٹ کے ذریعے اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے۔

close