سابق کپتان کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

نیوزی لینڈ کے بیٹر کین ولیمسن نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

نیوزی لینڈ کے اسٹار بیٹر کین ولیمسن نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے، جس کے ساتھ ہی انکے شاندار کیریئر کا اختتام ہو گیا۔

ولیمسن نے اپنےکیریئرمیں 110 ٹیسٹ، 175 ون ڈے اور 93 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں نیوزی لینڈ کی نمائندگی کی۔

وہ 2015 اور 2019 کے ورلڈکپ فائنل کھیلنے والی نیوزی لینڈ ٹیم کا اہم حصہ رہے اور اپنی مستقل مزاجی و شاندار بیٹنگ کے باعث عالمی کرکٹ میں نمایاں مقام حاصل کیا۔

کین ولیمسن نےتینوں فارمیٹس میں مجموعی طور پر 19 ہزار 346 رنز اسکور کیے،اورانکا نیوزی لینڈ کرکٹ کے عظیم ترین بلے بازوں میں شمار کیا جاتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close