جب ضمیر نہیں کانپتے، زمین کانپ جاتی ہے، عمران عباس

اسلام آباد (پی این آئی ) گزشتہ روز ملک کے مختلف حصوں میں آنے والے شدید زلزلے کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق ہوئے تھے ایسے میں شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے بھی گہرے دکھ اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔جیو نیوز کے مطابق اداکار عمران عباس نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ جب ضمیر نہیں کانپتے، زمین کانپ جاتی ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ اللہ کے عذاب سے ڈرو، یہ ظلم یہ جبر چھوڑ دو، نہ جانے کتنے لوگوں پر ظلم کی انتہا کررہے ہو، کتنوں کی جان لے رہے ہو اور کس کس کی جان لینے کی سازش کررہے ہو، کیوں موت کو بھول بیٹھے ہو، توبہ کرو اور پھر سوچ لو کہ اللہ چاہے تو ایک لمحے میں تم سب کو بھی مٹی کے ڈھیر میں دفن کرسکتا ہے۔اداکار کی جانب سے اپنی طویل پوسٹ کے آخر میں یہ بھی لکھا گیا کہ وقت ہے پھر سوچ لو، کہیں ایسا نہ ہو کہ توبہ کی فرست بھی نہ ملے۔

close