ایک اور بھارتی اداکارہ اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری کو چھوڑ گئی

ممبئی (پی این آئی) بھارت کی مقامی فلم انڈسٹری بھوجپوری کی معروف و نامور اداکارہ سحر افشاں نے اسلام کی خاطر فلم انڈسٹری کو خیرباد کہہ دیا، انہوں نے کئی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔انسٹاگرام پر اپنے پیغام میں اداکارہ نے کہا کہ میں شوبز چھوڑ رہی ہوں اور انڈسٹری سے میرا تعلق نہیں ہو گا۔

 

 

ان کا کہنا تھا کہ میں اللہ سے معافی کی طلب گار ہوں اور باقی زندگی اسلامی تعلیمات اور اللہ کے احکامات کے مطابق گزارنے کا ارادہ رکھتی ہوں۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ اتفاق سے انڈسٹری میں آئی اور آگے ہی بڑھتی رہی، شہرت اور دولت کے باوجود دل میں ہمیشہ خلش رہی کیونکہ ایسی زندگی کا کبھی تصور نہیں کیا تھا۔

close