امبر ہرڈ سے مقدمہ جیتنے کے بعد جانی ڈیپ اپنی وکیل کی محبت میں گرفتار

واشنگٹن(پی این آئی) ہالی ووڈ کے معروف اداکار جانی ڈیپ اپنی سابقہ اہلیہ کے خلاف مقدمہ جیتنے کے بعدایک اور خاتون سے ڈیٹنگ کرنے لگ گئے۔ہالی ووڈ سٹار اداکارجانی دیپ آج کل ایک وکیل کے ساتھ ڈیٹنگ کر رہے ہیں، مذکورہ وکیل جانی ڈیپ کی وہ وکیل تھیں جنہوں نے انہیں برطانوی میڈیا دی سن کی جانب سے دائر کئے گئے ایک مقدمے میں جتوایا تھا ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 59 سالہ جانی ڈیب کا اپنی وکیل کیملی واسکیز معاشقے کی افواہیں رواں سال کے وسط سے زیرِ گردش تھیں۔لیکن وکیل کیملی واسکیز نے مکمل جھوٹ قرار دے کر رَد کر دیا تھا۔رپورٹس میں یہ بھی دعوی کیا گیاہے کہ جانی دیپ وکیل کیملی واسکیز کے بجائے خاتون وکیل جوئیل وچ سے ڈیٹنگ کر رہیں ہے۔یاد رہے کہ وکیل کیملی واسکیز نے جانی ڈیب کو سابقہ اہلیہ امبر ہرڈ کی جانب سے لگنے والے الزامات سے بری اور ا±ن کی جانب سے دائر کیے گئے مقدمے میں جتوایا تھا۔