ٹرانسجینڈر بل کی حمایت کر کے اداکارہ عفت عمر بڑی مشکل میں پڑ گئیں

لاہور(پی این آئی) پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عفت عمر نے ٹرانس جینڈر بِل کی حمایت کی ہے جس کے بعد سوشل میڈیا پر انہیں تنقید کا سامنا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی معروف اداکارہ عفت عمر نے ٹرانس جینڈر بِل کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا ہے ۔اداکارہ عفت عمر نے اپنے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل سے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ” میں مکمل طور پر ٹرانس جینڈر ایکٹ کی حمایت کرتی ہوں اور اس کے خلاف ایسی تمام جماعتوں اور ذہنیت سے نفرت اور مذمت کرتی ہوں جو اس بل کے خلاف پروپیگنڈے میں شامل ہیں”۔

ٹرانس جینڈر بِل کی حمایت کرنے پر عفت عمر کو ٹرئٹر صارفین نے آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے تنقید کا نشانہ بنایا ۔سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ “ان جیسے لوگوں کی وجہ سے ہی ہماری سوسائٹی خراب اور برباد ہو رہی ہے۔ایک صارف نے کہا کہ ’آپ خود کو مسلمان کہتی ہیں آپ کو ایسے گناہ کو پروموٹ کرنے کے بجائے شرم کرنی چاہیے”۔پاکستان کے وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا اس بِل سے متعلق کہنا ہے کہ “ٹرانس جینڈر بل میں جنسی ہراسانی کو جرم بنایا گیا ہے، ڈس انفارمیشن ایسے پھیلائی گئی ہے جیسے یہ سارا بل ہی غلط ہے”۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر قانون کا کہنا تھا کہ” ٹرانس جینڈر بل میں خواجہ سراؤں کے ملازمت کے حق کو محفوظ اور علاج معالجے کے معاملے کو تحفظ دیا گیا”۔وزیر قانون نے کہا کہ “ٹرانس جینڈر بل میں خواجہ سراوں سے بھیک منگوانے کو بھی جرم قرار دیا گیا ہے، ہر قانون جو پاس ہوتا ہے اس میں کوئی نہ کوئی سقم ہوسکتا ہے”۔واضح رہے کہ پاکستان بھر میں بڑی تعداد میں عوام سمیت سماجی و سیاسی شخصیات سے بل کی مخالفت کر رہے ہیں ان کا کہنا ہے کہ “یہ اسلامی شریعت سے متصادم ہے جبکہ بےشرمی اور بےحیائی پھیلانے کا باعث بھی بنے گا”۔

close