اینجلینا جولی پاکستان کے سیلاب زدہ علاقوں کا پھر دورہ کریں گی

کیلیفورنیا (پی این آئی) ہالی ووڈ کی خوبصورت اداکارہ اور اقوام متحدہ کی خصوصی سفیر انجلینا جولی جلد ہی سیلاب متاثرہ علاقوں کا جائزہ لینے کے لیے پاکستان کا دورہ کریں گی۔ پاکستان کا دورہ کرنے کے حوالے سے ابھی تک انجلینا جولی کا اپنا کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔ ایک ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کچھ میڈیا رپورٹس میں یہ کہا جارہا ہے کہ اداکارہ نے پاکستان کا ویزا حاصل کرنے کے لیے درخواست دی ہے۔ یہ بات اہم ہے کہ انجلینا جولی جب سے اقوام متحدہ کی خصوصی سفیر مقرر ہوئی ہیں،

کئی بار پاکستان کا دورہ کر چکی ہیں۔ اداکارہ اینجلینا جولی نے آخری بار پاکستان کا دورہ 2010ء میں کیا تھا، اس وقت بھی ملک کے کئی علاقوں کو سیلاب کی وجہ سے کافی جانی اور مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا تھا۔۔۔۔

close