ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ، نیوزی لینڈ نے ٹیم کا اعلان کر دیا، کون کون شامل؟

ویلنگٹن (پی این آئی) کرکٹ کھیلنے والے ملکوں کے کلب کے اہم رکن نیوزی لینڈ نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ولڈ کپ کے لیے اپنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے ۔ کرکٹ ٹیم کی قیادت کین ولیمسن کریں گے، مارٹن گپٹل ریکارڈ 7ویں مرتبہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے ٹیم میں شامل ہیں۔اسکواڈ میں فن ایلن، ٹرینٹ بولٹ، مائیکل بریسویل، مارک چیپمین اور ڈیون کانوے شامل ہیں۔ اس کے علاوہ لوکی فرگوسن، ایڈم ملن، ڈیرل مچل، جمی نیشم، گلین فلپس، مچل سینٹنر، ایش سودھی اور ٹم ساؤتھی بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

نیوزی لینڈ کرکٹ کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اسکواڈ ہی سہہ فریقی سیریز میں حصہ لے گا۔۔۔۔۔

close