عمران خان کی بہت بڑی سپورٹر تھی پھر اچانک تنقید کیوں کرنا شروع کر دی؟ عفت عمر نے آخر کار راز سے پردہ اٹھا دیا

اسلام آباد(پی این آئی)عمران خان اور ان کی جماعت پاکستان تحریک انصاف پر سخت تنقید کرنے والی اداکارہ عفت عمر نے انکشاف کیا ہے کہ وہ ماضی میں پی ٹی آئی کی حمایتی رہی ہیں۔ حال ہی میں اداکارہ نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی جس کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر زیر گردش ہے۔ دوران انٹرویو عفت عمر کہہ رہی ہیں کہ ‘ماضی میں پاکستان تحریک انصاف کی بہت بڑی سپورٹر تھی۔

 

اداکارہ نے کہا کہ ‘یہ جو انہوں نے حرکتیں کی ہیں اس سے پتہ چلا ہے کہ اندر کچھ بھی نہیں ہے، انہوں نے کچھ کرنے کے بجائے صرف باتیں ہی کیں۔ اداکارہ کی وائرل ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملے جلے تاثرات سامنے آرہے ہیں، جہاں اداکارہ کو کچھ افراد تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں وہیں متعدد صارفین عفت عمر کے بیان سے متفق بھی ہیں۔

close