پاکستان چھوڑنے سے قبل ڈاکٹر عامر لیاقت نے دانیہ ملک کو بڑی پیشکش کر دی 

کراچی(پی این آئی) پاکستان چھوڑنے سے قبل عامر لیاقت کی دانیہ کو بڑی پیشکش کردی ہے۔ اپنے سوشل میڈیا پیغام میں ایم این اے عامر لیاقت حسین کا کہنا ہے کہ دانیہ اگر واپس آجاتی ہیں تو میں ملک نہیں چھوڑوں گا۔ ان کا کہنا ہے کہ میں اب یہاں نہیں رکوں گا، تھوڑا ٹائم مجھے لگے گا کیونکہ میں نے اپنے بچوں کے لئے بینک بیلنس چھوڑ کرجانا ہے، گھر اور گاڑی کا سودا کرنا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ میں اب پاکستان سے جارہا ہوں، آپ لوگوں سے اتنی درخواست ہے کہ مجھے چاہتے ہوں یا نہ آپ کی محبت دو دن تک ملک میں یہ ٹرینڈ چل رہا ہے، ڈونٹ گو عامر بھائی مگر عامر بھائی اب جارہے ہیں ،اس لئے کیونکہ ان کا دل بہت دکھا ہے۔عامر لیاقت نے کہا کہ ان کے 24 سال اور آپ لوگوں کا سلوک، آپ نے ان پر میمز بنائیں، عامر بھائی کے ساتھ زیادتی کی ،ان کا مذاق اڑایا اور کردار کشی بھی کی۔

انہوں نے کہا کہ آپ بہت ساری ایسی باتیں کہتے رہے جو نامناسب تھیں میں ہنس کے ٹالتا رہا اور ہس کے سہتا رہا۔چند روز قبل ایم این اے عامر لیاقت کا کہنا تھا کہ اب میں گمنامی کی زندگی گزارنا چاہتا ہوں، اپنے ایک بیان میں عامر لیاقت کا کہنا ہے کہ میں سلمان خان کے ایک تھا ٹائیگر کی طرح روپوش ہو جاؤں گا۔ان کا کہنا تھا کہ حج کے وقت جب میں نکلوں گا تو پھر اس کے بعد میں واپس پاکستان نہیں آؤں گا۔ انہوں نے کہا تھا کہ جب تک میں اسمبلی کا ممبر ہو تب تک اسمبلی اجلاس میں آیا کروگا لیکن میں کہاں جا رہا ہو ، یہ میں کسی کو نہیں بتا رہا،اب میں گمنامی کی زندگی گزارنا چاہتا ہوں۔چند روز قبل عامر لیاقت حسین نے پاکستان چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں عامر لیاقت حسین نے کہا تھا کہ جلد اپنا آخری بیان جاری کروں گا، اس کے بعد ہمیشہ کیلئے پاکستان چھوڑ دوں گا۔ عامر لیاقت حسین نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر بھی اپنے بچوں کے نام جاری ایک پیغام جاری کیا، اس پیغام میں بھی انہوں نے پاکستان چھوڑنے کی بات کی تھی۔اپنے پیغام میں عامر لیاقت حسین نے کہا کہ میرے بچوں تم اب بڑے ہو چکے، دعا لمز جیسے ادارے سے علم حاصل کر کے اعلٰی مقام حاصل کرے گی، جبکہ احمد ایک عظیم انجینئر بنے گا۔ تمارا والد معصوم ہے، لیکن تم دونوں نے نہ کبھی پہلے اس بات پر یقین کیا، نہ آئندہ کرو گے، اور اس کی وجہ سوشل میڈیا ہے۔ عامر لیاقت حسین نے کہا کہ وہ مقروض ہیں، ان کے پاس پیسے نہیں ہیں، جلد وہ یہ قرض اتار کے پاکستان چھوڑ دیں گے۔ اپنی پہلی اہلیہ سے متعلق انہوں نے کہا کہ وضاحت کرنا چاہتا ہوں کہ اپنے بچوں کی والدہ کو طلاق نہیں دی، وہ اب بھی میری اہلیہ ہے۔

close