فرح خان کیلئے نیب نے خطر ے کی گھنٹی بجا دی، بڑی مشکل میں گرفتار

اسلام آباد(پی این آئی)سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح خان عرف فرح گوگی اور ان کے شوہر احسن جمیل گجر کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے۔قومی احتساب بیورو (نیب) کی تحقیقاتی ٹیم نے نیب کے اعلیٰ حکام سےفرح خان کی طلبی کے نوٹس ارسال کرنےکی اجازت کی درخواست کردی ہے۔ نیب نے دونوں میاں بیوی کےخلاف ریکارڈ کی وصولی کے لیے 100 سے زائد مراسلے جاری کیے تھے.

 

یہ مراسلے مختلف حکومتی اور نجی اداروں کو ارسال کیے گئے تھے۔تحقیقاتی ٹیم مختلف محکموں سے موصولہ ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد اس نتیجے پر پہنچی ہےکہ فرح خان کی طلبی کے نوٹس جاری کیے جائیں۔ فرح خان کےخلاف انکوائری میں حیرت انگیز شواہد سامنے آرہے ہیں، اسی بنا پر ان کی فوری طور پر طلبی کے لیے مقامی پتے پر طلبی کانوٹس ارسال کیے جانےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔

close