ایسا کیا ہو گیا کہ ماہرہ خان نے خود کو سوشل میڈیا سے الگ کر لیا

اسلام آباد (پی این آئی)ماہرہ خان نے خود کو سوشل میڈیا سے الگ کر لیا،پاکستانی نامور اداکارہ ماہرہ خان نے خود کو سوشل میڈیا سے علیحدہ کر لیا۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے پیغام میں ماہرہ خان نے کہا کہ وہ کچھ عرصے کے لیے سوشل میڈیا سے علیحدہ ہو رہی ہیں۔انہوں نے یہ بھی لکھا کہ ان

وقتوں میں صبر، شکر اور توکل کو یاد رکھیں۔اس اعلان کے بعد ماہرہ خان کے مداحوں نے ٹوئٹر پر ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ایک صارف نے لکھا کہ ماہرہ خان آپ اپنا خیال رکھیں ہم آپ کو بہت یاد کیا کریں گے اور آپ سے ہمیشہ محبت کرتے رہیں گے۔ایک صارف نے کہا کہ سوشل میڈیا سے علیحدہ ہونا ایک اچھا فیصلہ ہے، امید ہے آپ کے روزے بہت اچھے گزریں گے۔……..پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

close