کراچی: یومِ آزادی اور معرکۂ حق کی رنگا رنگ تقریب آج، 13 اگست 2025ء بروز بدھ، نیشنل اسٹیڈیم میں منعقد ہوگی۔ تقریب کا آغاز شام 6 بجے ہوگا، تاہم ٹریفک پولیس نے خبردار کیا ہے کہ شام 5 بجے سے اسٹیڈیم جانے والے تمام راستوں پر شدید ٹریفک دباؤ متوقع ہے۔
ٹریفک پولیس کے مطابق شام 5 بجے سے رات 2 بجے تک شہریوں کو سِوک سینٹر سے نیشنل اسٹیڈیم کے راستے پر غیر ضروری سفر سے گریز کرنا چاہیے، کیونکہ بڑے پیمانے پر ٹریفک کا دباؤ ہو سکتا ہے۔






