عام تعطیل کا اعلان

عام تعطیل کا اعلان۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کراچی: سندھ حکومت نے بدھ 28 مئی کو صوبے میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔

سندھ حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق یوم تکبیرپر 28 مئی کو سرکاری و نجی اداروں میں تعطیل ہوگی۔دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے اعلامیے کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج 28 مئی کو یوم تکبیر پر بند رہے گا۔