پیر سے کراچی میں دودھ کی فروخت بند کرنے کا اعلان، وجہ کیا بنی؟

کراچی(آئی این پی)آل کراچی ملک ریٹیلرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کی جانب سے پیر سے کراچی میں کھلے دودھ کی فروخت بند کرنے کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق آل کراچی ملک ریٹیلرز ویلفیئر ایسوسی ایشن نے دودھ کی قیمت بڑھانے کے لیے پریس کلب پر احتجاج کیا، رہنماں نے انتظامیہ کو 72 گھنٹے کا الٹی میٹم دیا ہے کہ وہ دودھ کی قیمت کے حوالے سے فیصلہ کریں۔

ملک ریٹیلرز نے پیر کے روز سے کراچی میں کھلے دودھ کی فروخت بند کرنے کا اعلان کیا ہے، ڈیری فارمرز سے مہنگا دودھ خرید کر سستا نہیں بیچ سکتے، انتظامیہ کو تین دنوں کا الٹی میٹم دے رہے ہیں۔

close