بینکوں کے باہر ڈکیتیاں کرنے والے ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن، کون کون پکڑا گیا؟

کراچی(آئی این پی)ایس آئی یو / سی آئی اے کی بینکوں کے باہر ڈکیتیاں کرنے والے ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے،ایس آئی یو نے خفیہ اطلاع پر شارع نورجہاں نزد سخی حسن قبرستان، قلندریہ چوک سے ایک چار رکنی ڈکیت گینگ گرفتار کر لیا۔گرفتار گینگ ارکان بینکوں سے کیش لیکر نکلنے والے لوگوں سے اسلحہ کے زور پر ڈکیتیاں کرتے تھے،گرفتار ڈکیت گینگ ارکان میں 1۔ عبد الصمد ولد رحمت اللہ 2۔ عادل ولد خالد 3۔ محمد سکندر ولد مائیکل ڈین 3۔ میر کامران صمدانی ولد میر غلام صمدانی شامل ہے،ملزمان سے 4 عدد پسٹلز 30 بور معہ راؤنڈز برآمد کرلئے،

ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے ضلع سینٹرل، ایسٹ، سٹی اور ساؤتھ میں گلبرگ، فیروز آباد، گارڈن، ڈفینس اور دیگر علاقوں میں وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔ملزمان کا ایک ساتھی بینکوں کے اندر سے بڑی رقم لیکر نکلنے والے لوگوں کی نشاندھی باہر آس پاس موجود اپنے ساتھیوں کو کرتا تھا جو مذکورہ شخص کو مناسب مقام پر اسلحہ کے زور پر لوٹتے تھے۔3/4 ماہ قبل ملزمان نے HBL گلبرگ سے نکلنے والے موٹر سائیکل سوار شخص سے عائیشہ منزل کے قریب سے 20 لاکھ روپے چھینے گئے،2/3 ماہ قبل فیروز آباد کے علاقے سے بینک الحبیب سے نکلنے والے کلٹس کار میں سوار شخص سے 3 لاکھ روپے چھینے۔مزید ملزمان نے ڈفینس میں ایک شخص سے 2 لاکھ روپے، گارڈن سے HBL سے نکلنے والے شخص سے ڈیڑھ لاکھ روپے لوٹنے کی رواں سال کی وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔ جبکہ ملزمان نے ماضی میں بھی اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں کا انکشافات کیے ہیں۔ناجائز اسلحہ کی برآمدگی پر ملزمان کے خلاف تھانہ ایس آئی یو میں سندھ اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ ملزمان کی گرفتاری، برآمدگی و انکشافات کے متعلق تھانہ جات کو اطلاع دی جاری ہے۔ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور مزید انکشافات کی توقع ہے۔

close