نعیم الرحمان میئر کراچی بنے تو ناصرف انہیں مبارکباد دیں گے بلکہ سپورٹ بھی کریں گے، پیپلز پارٹی نے واضح کر دیا

اسلام آباد (آئی این پی)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے بہت سارے لوگ 9 مئی کے بعد پارٹی سے لاتعلقی کا اعلان کر چکے ،جن کے خلاف مکمل ثبوت ہیں انہیں حراست میں لیا گیا، اگر حافظ نعیم الرحمان میئر کراچی بنے تو ناصرف انہیں مبارکباد دیں گے بلکہ سپورٹ بھی کریں گے۔

بدھ کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ناصر حسین شاہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے بہت سارے لوگ 9 مئی کے بعد پارٹی سے لاتعلقی کا اعلان کر چکے ہیں، پی ٹی آئی کے 40 سے زائد لوگ ہیں جو اپنا علیحدہ گروپ بنا رہے ہیں، اس گروپ کا کہنا ہے کہ نہ پیپلز پارٹی کے ساتھ ہیں نہ ہی جماعت اسلامی کے ساتھ ہیں۔ ناصر حسین شاہ نے کہا کہ جو لوگ زیر حراست ہیں انہیں ووٹ ڈالنے کے لیے لایا جائے گا، کوئی رکاوٹ نہیں ہے، 9 مئی کے واقعات میں شامل لوگ زیر حراست ہیں، جن کے خلاف مکمل ثبوت ہیں انہیں حراست میں لیا گیا۔

close