کراچی ، گذشتہ 9 ہفتے میں کتنے ہزار موٹر سائیکل چرا لیے گیے؟

کراچی(آئی این پی)کراچی میں موٹرسائیکل چوری اور چھیننے کی وارداتوں میں گینگ کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔اے وی ایل سی حکام کے مطابق موٹرسائیکل چوری اور چھینے کی وارداتوں میں 100 سے زائد گینگز ملوث ہیں، نشے میں مبتلا افرادیومیہ درجنوں موٹرسائیکلیں انفرادی طور پر چوری کررہے ہیں اور 70 فیصد موٹرسائیکلیں چوری کرکے منشیات خریدی جارہی ہے۔

حکام کا بتانا ہے کہ موٹر سائیکلیں چھیننے والوں میں مختلف گینگ ملوث ہیں جب کہ موٹرسائیکلیں پاک کالونی اور کورنگی سمیت دیگرعلاقوں میں منشیات کے اڈوں پرفروخت ہورہی ہیں۔ذرائع کے مطابق ملزمان 70 فیصد چوری شدہ موٹرسائیکلیں منشیات کے عوض فروخت کررہے ہیں، چوری شدہ 30 فیصد موٹر سائیکلیں بلوچستان اور اندورن سندھ بھیجی جارہی ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ ملزمان خواتین کا بھی سہارا لیکر شہر سے باہر موٹرسائیکلیں منتقل کررہے ہیں، رواں سال اب تک 10ہزار سے زائد موٹر سائیکلیں چوری اور چھینی جاچکی ہیں۔

close