کراچی چڑیا گھر کی ہتھنی جوڑوں کے درد میں مبتلا، چلنے پھرنے سے بھی قاصر ہو گئی

کراچی(آئی این پی)کراچی چڑیا گھر میں موجود ہتھنی ملکہ نورجہاں جوڑوں کے درد میں مبتلا ہو گئی۔ذرائع کے مطابق ہتھنی ملکہ نور جہاں شدید تکلیف کے باعث چلنے پھرنے سے بھی قاصر ہے، ہتھنی کو دوائیں دی جا رہی ہیں۔ذرائع کا بتانا ہے کہ ہتھنی کے علاج کے لیے غیرملکی ڈاکٹر کو بلانے کیلیے چڑیا گھرحکام کی کوششیں بھی جاری ہیں۔

چڑیا گھر حکام کا کہنا ہے کہ ہاتھیوں میں جوڑوں کا درد ایک عام بیماری ہے، ہتھنی کو دانت کی سرجری کے بعد سے نگرانی میں رکھا جا رہا ہے۔دوسری جانب ڈائریکٹر کراچی چڑیا گھر خالد ہاشمی نے ہتھنی ملکہ نور جہاں کی بیماری کی تردید کر دی ہے۔خالدہاشمی کا کہنا ہے کہ ایسا کچھ نہیں ہوا، سنسنی پھیلانے کے لیے اس قسم کی من گھڑت خبریں پھیلائی جا رہی ہیں۔

close