مہنگائی کے مارے عوام پر ایک اور وار، کراچی میں پارکنگ فیس بڑھانے کی تجویز دیدی گئی

کراچی(آئی این پی)کراچی کے ایم سی نے شہر میں چارجڈ پارکنگ کی فیس بڑھانے کی تجویز دے دی۔کراچی میونسپل کارپوریشن (کے ایم سی) نے پارکنگ سائٹس اورنرخ ناموں پرنظر ثانی کی تجاویز دی ہیں جس میں نئے نرخ نامے کے لیے تھرڈ پارٹی سے مشورے کی بھی تجویز ہے۔کے ایم سی محکمہ چارجڈ پارکنگ نے اعلیٰ افسران کو تجاویز بھیجی ہیں جس میں کہا گیا ہیکہ مہنگائی اور معاشی مسائل کے باعث چارجڈ پارکنگ میں اضافہ کیا جانا چاہیے۔

کے ایم سی محکمہ چارجڈ پارکنگ کی دی گئی تجاویز میں موٹرسائیکل کی پارکنگ فیس 10 روپے سے بڑھا کر 20 روپے اور گاڑی کی پارکنگ فیس 20 روپے سے بڑھا کر 50 روپے کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔حکام کا کہنا ہیکہ چارجڈ پارکنگ فیس بڑھانیکا کوئی فیصلہ نہیں کیا اس حوالے سے فیصلہ میونسپل کمشنر اور ایڈمنسٹریٹرکراچی نے کرنا ہے۔

close