328 افراد کے گردے نکالنے والے گینگ سرغنہ سمیت گرفتار

لاہور (آئی این پی)نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ انسانی اعضا کی غیرقانونی پیوند کاری میں ملوث گینگ کو سرغنہ سمیت گرفتار کر لیا ہے،سی ایم آفس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے بتایا کہ ڈاکٹر فواد گردوں کے غیرقانونی ٹرانسپلانٹ کے گینگ کا سرغنہ ہے، ڈاکٹرفواد نے تسلیم کیا کہ انہوں نے لوگوں کے غیرقانونی آپریشنز کئے، ڈاکٹر فواد کو پہلے بھی غیرقانونی پیوندکاری پرگرفتار کیا جا چکا ہے،

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرفواد کے پورے گینگ کو گرفتار کر لیا گیا ہے، 8لوگوں کا گروپ تھا جو غیرقانونی آپریشن کرتا تھا، لاہور، ٹیکسلا اور آزاد کشمیر میں غیرقانونی آپریشنز کئے جارہے تھے، 328افراد کے گردے نکالے گئے تھے ان کا ریکارڈ سامنے آچکا ہے،وزیراعلی پنجاب نے بتایا کہ یہ گینگ ایک ٹرانسپلانٹ کا ریٹ 30لاکھ روپے لیتا تھا، یہ لوگ بیرون ممالک لوگوں سے ایک کیس کا ایک کروڑ لیتے تھے، پولیس بہترین اندازمیں اپناکام کررہی ہے، ان لوگوں کی گرفتاری پر پولیس پر بہت پریشر آیا، ان ملزموں کے ٹرائل کے حوالے سے مشاورت ہورہی ہے، ضرورت پڑی تو کیس ایف آئی اے کے حوالے کریں گے۔

close