چیئرمین پی ٹی آئی کی کی 9 درخواستوں پر اہم فیصلہ آج سنایا جائے گا

اسلام آباد (آئی این پی)چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت کی 9درخواستوں پر فیصلہ آج سنایا جائے گا،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری فیصلہ سنائیں گے، سیشن کورٹ اور انسداد دہشت گردی عدالت نے عدم پیروی پر ضمانتیں خارج کی تھیں،

چیئرمین تحریک انصاف کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا تھا کہ 9ضمانت کی درخواستیں متعلقہ عدالتوں میں زیر التوا سمجھی جائیں، ان 9مقدمات میں متعلقہ عدالتوں کے حتمی فیصلے تک گرفتاری سے روکا جائے اور متعلقہ عدالتوں کو 9مقدمات کے فیصلے میرٹ پر کرنے کی ہدایت کی جائے،سابق وزیراعظم کے خلاف درج 9مقدمات میں سے 3مقدمات 9مئی کے واقعات کے ہیں، اس کے علاوہ 3مقدمات اسلام آباد میں احتجاج کرنے کے جبکہ ان مقدمات میں توشہ خانہ جعل سازی، دفعہ 144کی خلاف ورزی اور اقدام قتل کا ایک، ایک مقدمہ بھی شامل ہے۔

close