بہاولپور یونیورسٹی واقعہ، جماعت اسلامی بھی میدان میں آ گئی

لاہور (آئی این پی)امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے بہاولپور یونیورسٹی واقعے پر تحقیقاتی کمیشن بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بہاولپور یونیورسٹی میں منشیات کے استعمال سکینڈل نے بہت سے سوالات کھڑے کیے ہیں‘یونین نہ ہونے کی وجہ سے طلبا کی سیاست ختم ہوگئی‘بہاولپور یونیورسٹی واقعہ پر ہم خاموش نہیں رہیں گے‘حکومت تحقیقاتی کمیشن بنائے‘پنجاب کی نگراں حکومت پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی حکومت کا تسلسل ہے‘نگراں حکومت کا ایک ہی کام ہے کہ وہ شفاف انتخابات کرا ئے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران ان کا کہنا تھا کہ بہاولپور یونیورسٹی میں منشیات کے استعمال کا اسکینڈل سامنے آیا۔ اس نے بہت سے سوالات کھڑے کیے ہیں۔ یونین نہ ہونے کی وجہ سے طلبا کی سیاست ختم ہوگئی۔ حکومت سے مطالبہ ہے کہ بہاولپور یونیورسٹی کے واقعہ کو ٹیسٹ کیس بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اس واقعہ پر ہم خاموش نہیں رہیں گیحکومت تحقیقاتی کمیشن بنائے۔امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا نگراں حکومت کے حوالے سے کہنا تھا کہ ان ایک ہی کام ہے کہ وہ شفاف انتخابات کرا ئے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ پنجاب کی نگراں حکومت پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی حکومت کا تسلسل ہے، انہوں نے 46 ارب روپے ترقیاتی کاموں کے لیے جاری کیے ہیں۔

close