اسلامیہ یونیورسٹی جنسی ہراسگی سکینڈل، خاتون نے پروفیسروں کے خلاف بڑ اایکشن لے لیا، نام سامنے آ گئے

بہاولپور(آئی این پی) اسلامیہ یونیورسٹی جنسی ہراسگی سکینڈل میں خاتون نے پروفیسروں کے خلاف درخواست دائر کر دی۔لاہور ہائی کورٹ بہاولپور بینچ میں اسلامیہ یونیورسٹی جنسی ہراسانی سکینڈل کے بارے میں محتسب فار ہراسمنٹ پنجاب میں دائر درخواست کے خلاف سماعت ہوئی، لاہور ہائی کورٹ بہاولپور بینچ نے سماعت 25 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

ثانیہ سعادت نامی خاتون نے جنسی ہراسگی پر اسلامیہ یونیورسٹی کے پروفیسروں کے خلاف درخواست دائر کردی، خاتون نے درخواست صوبائی محتسب فار ہراسمنٹ پنجاب کو دائر کی، درخواست پروفیسر ڈاکٹر امجد، پروفیسر ڈاکٹر ایوب ججہ، پروفیسر ڈاکٹر جواد اقبال اور فرحان مختیار اور دیگر کے خلاف دی گئی۔خاتون نے درخواست میں جنسی ہراسگی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ لاہور میں میرا نرسنگ کالج ہے جس کی چار سالہ پروگرام کی ایفیلی ایشن اسلامیہ یونیورسٹی کے ساتھ پہلے ہی ہے، 2 سالہ پروگرام کے لئے ایفیلی ایشن پر مجھے مذکورہ پروفیسرز نے جنسی ہراسمنٹ کرنے کی کوشش کی، لاہور میں میرے کالج میں وزٹ کے دروان بھی مجھے ہراساں کرنے کی کوشش کی گئی۔

close