بہاولپور، ٹریفک حادثہ، 5 افراد جاں بحق، 12 زخمی

بہاولپور(آئی این پی)بہاولپور میں کے ایل پی روڈ پر ٹریفک حادثے میں 5 افراد جاں بحق اور 12 سے زائد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو حکام کے حوالے سے بتایا کہ کے ایل پی روڈ پر 3 گاڑیوں میں تصادم ہوا۔ جس کے بعد ٹرک میں آگ لگ گئی۔اس حوالے سے ریسکیو حکام نے بتایا کہ حادثہ مسافر بس، ٹریلر اور ٹرک کے درمیان پیش آیا۔ حادثے میں 5 افراد جاں بحق اور 12 سے زائد زخمی ہوئے۔حادثے کے بعد ریسکیو کی امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچیں، انہوں نے لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتا ل منتقل کیا۔

close