دبئی پراپرٹی لیکس میں نام، فیصل واوڈا پھٹ پڑے

لاہور(پی این آئی)دبئی پراپرٹی لیکس میں نام، فیصل واوڈا پھٹ پڑے۔۔۔سینیٹر فیصل واوڈا نے کہاہے کہ جب اچھی پراپرٹی اور گاڑی کا ذکر آئے گا میرا نام سے سب سے اوپر ہوگا۔ سینیٹر فیصل واوڈا نے کہاکہ میری پراپرٹی ڈکلیئرڈ ہے،آج ایک پنڈورا باکس کھولا گیا امید ہے شواہد بھی رکھے جائیں گے۔قبل ازیں سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ پراپرٹی لیکس پروپیگنڈا مہم ہے، اس کی ٹائمنگ پر اعتراض ہے، اس لیکس میں پی ٹی آئی کے کسی فرد کا کوئی ذکر نہیں،کھیل ابھی شروع ہوا ہے پہلے سے بتا کر مزہ کیوں خراب کروں، پراپرٹی لیکس کی ٹائمنگ بڑی اہم ہے۔

فیصل واوڈا کا کہناتھا کہ ایک مخصوص طبقے کو پراپرٹی لیکس میں نتھی کردیا گیا۔ سب کو نتھی کرکے ایک ڈوزئیر جاری کیا جارہا ہے، فہرست میں ایسے لوگ بھی شامل ہیں جو ایماندار ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ دبئی میں پراپرٹی جائز ہے یا ناجائز سب پر ناجائز کا ٹھپا لگا دیا گیا، وہ ہمارا دوست ملک ہے، وہاں سرمایہ کاری متوقع ہے۔ دبئی لیکس میں میرا نام ہے، میں کیوں بتاؤں میری پراپرٹی ڈکلیئر ہے یا نہیں۔۔۔۔

close