سابق وفاقی وزیر علی محمد جیل سے رہائی کے بعد کہاں چلے گئے؟

مردان (آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر مملکت علی محمد خان کو مردان جیل سے رہا کر دیا گیا جس کے بعد وہ گھر چلے گئے ‘ علی محمد خان کو تھری ایم پی او کے تحت اڈیالہ جیل کے باہر سے خیبرپختونخوا پولیس کی جانب سے گرفتار کیا گیا تھا۔ تفیصلات کے مطابق جمعرات کو سابق وفاقی وزیر علی محمد 80 روز بعد مردان جیل سے رہا ہوگئے، سیشن کورٹ نے آج ان کی رہائی کا آرڈر جاری کیاتھا۔

علی محمد خان مرادن جیل سے رہائی کے بعد گھر چلے گئے۔خیال رہے کہ علی محمد خان کو تھری ایم پی او کے تحت اڈیالہ جیل کے باہر سے خیبرپختونخوا پولیس کی جانب سے گرفتار کیا گیا تھا۔

close