پی ٹی آئی کے سابق رکن صوبائی اسمبلی گرفتار

احمدپور شرقیہ(آئی این پی)پی ٹی آئی کے سابق رکن صوبائی اسمبلی صاحبزادہ گزین عباسی کو گرفتار کر لیا گیا،بھائی شاہ زین عباسی نے تصدیق کرتے ہوئے کہا صاحبزادہ گزین عباسی کو کراچی سے حراست میں لیا گیا،

صاحبزادہ گزین عباسی سابق ایم پی اے اور پی ٹی آئی کے سابق ٹکٹ ہولڈر پی پی 249ہیں، 2018 کے الیکشن میں احمد پور شرقیہ کے صوبائی حلقہ 253سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر ایم پی اے منتخب ہوئے تھے،صاحبزادہ گزین عباسی پر تھانہ دراور میں دو مقدمات درج ہیں، سانحہ 9مئی کے بعد سے صاحبزادہ گزین عباسی روپوش تھے۔

close