چترال، سکیورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں 7 دہشتگرد ہلاک، 6 زخمی

راولپنڈی(آئی این پی)چترال میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 7دہشتگرد مارے گئے،پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق چترال کے علاقے ارسون میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور سکیورٹی فورسز نے موثر طریقے سے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی،آئی ایس پی آر کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے میں 7دہشت گرد ہلاک جبکہ 6شدید زخمی ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں ممکنہ دیگر دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس جاری ہے،آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقہ مکینوں نے سکیورٹی فورسز کے آپریشن کو سراہا اور ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے بھرپور تعاون کا اظہار کیا۔

close