فیصل آباد(آئی این پی)فیصل آباد میں گھر سے آٹا لینے کے لیے جانے والی معمر خاتون موٹر سائیکل کی ٹکر سے جاں بحق ہوگئی۔نسرین بی بی سڑک کی دوسری جانب کھڑے ٹرک سے آٹا خریدنے کے لئے جارہی تھی کے تیز رفتار موٹرسائیکل سے ٹکرا گئی، حادثے میں معمر خاتون موقع پر ہی دم توڑ گئی۔
ورثا نے بتایا کہ نسرین بی بی گزشتہ روز بھی آٹا لینے گئی پیسے نہ ہونے کی وجہ سے آٹا نہیں ملا، خاتون کی نعش گھر پہنچنے پر گھر میں کہرام مچ گیا۔ورثا نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ آٹے کا حصول زندگیاں نگل رہا ہے حکومت اقدامات نہیں کررہی ، حکومت کو آٹے بحران کا سختی سے نوٹس لینا چاہئے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں