راولپنڈی میں 12 غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کو نوٹس جاری کر دیئے گئے

راولپنڈی(آئی این پی)ڈائریکٹر جنرل راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ہدایت پر میٹروپولیٹن پلاننگ اینڈ ٹریفک انجینئرنگ (ایم پی اینڈ ٹی ای) ڈائریکٹوریٹ آر ڈی اے نے ایکٹ اور پنجاب پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیم اور لینڈ سب ڈویژن رولز 2010 کے تحت راولپنڈی میں 12 غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کو نوٹسز جاری کر دیے ہیں۔ ڈائریکٹر میٹروپولیٹن پلاننگ اینڈ ٹریفک انجینئرنگ آر ڈی اے نے کہا کہ ایم پی اینڈ ٹی ای ڈائریکٹوریٹ غیر قانونی ہاسنگ سکیموں کے غیر قانونی اشتہارات و مارکیٹنگ کے خلاف قانونی کارروائی کر رہا ہے۔

اتھارٹی نے 12 ہاؤسنگ سکیموں کے سپانسرز کو نوٹس جاری کیے ہیں جن میں نیو میٹرو سٹی گوجر خان، طارق شریف سمارٹ سٹی گوجر خان، گوجر خان میں پریزم ٹان، نئے ایئرپورٹ کے قریب موضع ٹھلیاں میں کیپیٹل ویلی، لائف ریذیڈنشیا موضع موری کھتران فتح جنگ روڈ، موضع پنڈ رانجھا روڈ پر سیون انکلیو، منان سٹی موضع چہان چکری روڈ، لیک ویو سٹی موضع چاہان چکری روڈ، موضع کھنگڑ چکری روڈ پر فاہا فاطمہ، پارک زمین ٹان موضع مصریوٹ چکری روڈ، ہاکس میلبورن سٹی موضع بگہ شیخاں چک بیلی خان روڈ اور وادی کشمیر موضع جولی اور موضع دولت چکوال روڈ شامل ہیں۔ آر ڈی اے نے 12 ہاسنگ سکیموں کو ہدایت کی کہ وہ وہ محکمہ ماحولیات سے لیا گیا این و سی، رہن والا معاہدہ اور سرنڈر ڈیڈ وغیرہ جلدجمع کروائیں، بصورت دیگر ہاسنگ سکیموں کے لے آٹ پلان کی منظوری واپس و منسوخ کردی جائے گی۔ کچھ ہاسنگ سکیموں کے مالکان و سپانسرز گمراہ کن اشتہارات دے کر عوام الناس کو دھوکہ دے رہے ہیں۔

عام لوگوں کو ان کے اپنے مفاد میں مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ غیر قانونی و غیر مجاز علاقوں میں اور بلند و بالا عمارتوں میں کوئی بھی سرمایہ کاری کرنے میں محتاط رہیں جن کی اجازت نہیں ہے۔عوام الناس کو ان کے اپنے مفاد میں یہ مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ غیر قانونی و غیر مجاز علاقوں میں اور اونچی عمارتوں کے لئے کسی بھی طرح کی سرمایہ کاری کرنے میں محتاط رہیں جس کی منظوری و اجازت نہیں دی گی، عام لوگوں کو مزید مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ ایم پی اینڈ ٹی ای ڈائریکٹوریٹ آر ڈی اے سے خریداری، معاہدہ و بکنگ سے قبل ہر پلاٹ اور عمارت کی منظوری کی حیثیت کی جانچ پڑتال کریں، آر ڈی اے کی ویب سائٹ www.rda.gop.pk پر بھی چیک کیا جا سکتا ہے۔ ۔۔۔

close