بجلی کمپنیاں مہنگے بلوں کے ذریعے صارفین کو زندہ درگور کر رہی ہیں، سینئر پیپلز پارٹی رہنما نے انکشاف کر دیا

اسلام آباد(آئی این پی)سابق چیئرمین سینیٹ اور پیپلز پارٹی کے سینیٹر رضا ربانی نے کہا ہے کہ نیپرا کی انکوائری نے گھپلوں کا انکشاف کر دیا ہے، ڈسکوز سے متعلق رپورٹ میں سامنے آنے والے حقائق مجرمانہ سرگرمیوں کے مترادف ہیں، رپورٹ نے ڈسکوز کے میٹر ریڈنگ سے لیکر بلنگ اور جرمانے تک پر سوالیہ نشان لگادیے ہیں۔

ایک بیان میں رضا ربانی کا کہنا تھا کہ پاور فرمز مہنگے بلوں کے ذریعے صارفین کو زندہ درگور کر رہی ہیں،پاور فرمز کے اقدامات کی شدید مذمت کرتے ہیں، بجلی کی فراہمی میں اوور بلنگ سب سے بڑی بد دیانتی ہے، نیپرا رپورٹ ہے کہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں صارفین سے 100 فیصد زائد وصولیاں کر رہی ہیں۔رضا ربانی کا کہنا تھا کہ رپورٹ نے ڈسکوز کے میٹر ریڈنگ سے لیکر بلنگ اور جرمانے تک پر سوالیہ نشان لگادیے ہیں، رپورٹ کے مطابق صارفین سے وصول بلوں کی رقم میٹر ریڈنگ سے مطابقت نہیں رکھتی،کچھ کیسز میں میٹر ریڈنگ کی تصاویر مبہم تھیں یا جان بوجھ کر لی ہی نہیں گئیں، رپورٹ میں سامنے آنے والے حقائق مجرمانہ سرگرمیوں کے مترادف ہیں۔

close