پیپلزپارٹی مخالف جماعتوں نے اپنے ارکان کو کراچی میں رہنے کی ہدایت کر دی

کراچی(آئی این پی)پیپلزپارٹی مخالف جماعتوں کی انتخابی اتحاد کے حوالے سے اہم پیشرفت، سندھ میں ہم خیال جماعتوں کی بڑی بیٹھک رواں ہفتے کراچی میں ہوگی۔تمام جماعتوں نے اپنے ارکان کو کراچی میں رہنے کی ہدایت کردی، سیٹ ایڈجسٹمنٹ سمیت حلقہ بندیوں پر اعتراضات کے حوالے سے حکمت عملی کا جائزہ لیا جائے گا،

ایم کیوایم، ن لیگ، جی ڈی اے اور جے یو آئی رہنما اجلاس میں شریک ہوں گے۔مشترکہ اجلاس میں حلقہ بندیوں اور الیکشن کمیشن کے خلاف شکایات پر مشترکہ احتجاجی مہم پر فیصلہ ہوگا۔

close