نئے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نامزدگی کی منظوری دے دی گئی

اسلام آباد(آئی این پی)جوڈیشل کمیشن نے جسٹس عقیل احمد عباسی کی بطور چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نامزدگی کی منظوری دیدی۔جوڈیشل کمیشن کا اجلاس جسٹس قاضی فائز عیسی کی زیر صدارت ہوا، اجلاس میں جسٹس عقیل احمد عباسی کی بطورِ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کی منظوری متفقہ رائے سے دی گئی۔

جوڈیشل کمیشن اپنی سفارشات منظوری کیلئے پارلیمانی کمیٹی کو بھجوائے گا، جسٹس عقیل احمد عباسی اس وقت سندھ ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

close