مری جانے کے لیے تیاری کر لیں، بھارہ کہو انٹرچینج کا افتتاح آج کیا جائے گا

اسلام آباد(آئی این پی) وزیراعظم شہباز شریف (آج) جمعرات کو بھارہ کہو بائی پاس کا افتتاح کریں گے۔ذرائع کے مطابق بھارہ کہو بائی پاس تیار ہو گیا، افتتاح کی تیاریاں بھی مکمل کر لی گئی ہیں۔دوسری جانب وفاقی حکومت نے سرینا چوک اسلام آباد پر انڈر پاس تعمیر کرنے کا منصوبہ بھی بنا لیا،

وزیر اعظم شہباز شریف (آج) سرینا چوک پر انڈر پاس کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کو دونوں منصوبوں پر متعلقہ حکام بریفنگ بھی دیں گے۔

close