ملک میں مہنگائی میں 10 پوائنٹ کمی کا دعویٰ کر دیا گیا

اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی وزیر توانائی اور مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما خرم دستگیر نے دعوی کیا ہے کہ ملک میں عام انتخابات اسی برس 10نومبر سے پہلے ہو جائیں گے، جس نے فوجی تنصیبات پر حملے کیے ان پر ملٹری کورٹ میں مقدمات چلیں گے،نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خرم دستگیر نے کہا کہ اسمبلی مدت مکمل کر لے تو 60دن یا پہلے ختم کی جائے تو 90دن بعد الیکشن ہونے ہیں،

وفاقی وزیر برائے توانائی کا کہنا تھا ملک میں عام انتخابات کسی صورت 10نومبر 2023سے آگے نہیں جا سکتے، قومی اسمبلی نے الیکشن کے لیے تمام درکار وسائل بجٹ میں منظور کرلیے ہیں لیکن قانون کے مطابق الیکشن کی تاریخ الیکشن کمیشن کو ہی دینی ہے،انہوں نے کہا کہ ملک میں مہنگائی میں 10پوائنٹس کمی ہوئی ہے لیکن اب بھی ناقابل برداشت سطح پر ہے، معاشی اضطراب اور عدم استحکام والی حالت اب کم ہو رہی ہے،خرم دستگیر کا کہنا تھا 2007میں خیبرپختونخوا میں نگران سیٹ اپ 150دن رہا، 2018کے برعکس اس الیکشن کا نتییجہ عوام کے ووٹ کے مطابق ہی آئے گا۔9مئی کے واقعات کے حوالے سے وفاقی وزیر برائے توانائی خرم دستگیر کا کہنا تھا تیاری ہو رہی ہے کیسز جلد فائل ہوں گے، شواہد اور ثبوتوں کے ساتھ کیسز فائل ہوں گے، جس نے سول املاک پر حملے کیے ان پر سول کورٹ مقدمہ چلے گا، جس نے فوجی تنصیبات پر حملے کیے ان پر ملٹری کورٹ میں مقدمات چلیں گے۔

close