ایف نائن پارک میں خاتون کے ساتھ زیادتی کے ملزمان گرفتار، ملزمان نے اقبال جرم بھی کر لیا

اسلام آباد(آئی این پی) ایف نائن پارک میں خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی کے معاملہ میں تھانہ مارگلہ کے ایس ایچ او نعیم الحسن نے بڑی کاروائی کرتے ہوئے جنسی زیادتی میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا ملزمان کو تھانہ گولڑہ کی حدود سے گرفتار کیا گیا۔

ابتدائی رپورٹ کے مطابق ملزمان نے اقبال جرم بھی کر لیا ملزمان نے اسلحہ کے زور پر حوا کی بیٹی کو جنسی ہوس کا نشانہ بنایا تھاواقعے کا مقدمہ تھانہ مارگلہ میں درج کیا گیا تھا ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔۔۔۔

close