آئندہ انتخابات میں بی اے پی میں کتنے سینیٹرز رہ جائیں گے؟

کوئٹہ(آئی این پی)بلوچستان عوامی پارٹی ( بی اے پی )کے سابق صدر اور سابق وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ بلوچستان کے مسائل کے حل کیلئے صاف اور شفاف انتخابات ناگزیر ہیں۔اپنے ایک بیان میں میں سابق وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان کا کہنا تھا کہ ایوان میں پیراشوٹرز اور پیراگلائیڈرز کا راستہ روکنا ہوگا، آئندہ انتخابات میں بی اے پی میں صرف چند سینیٹرز رہ جائیں گے۔

جام کمال خان کا کہنا تھا کہ بی اے پی کو جن مقاصد کیلئے بنایا گیا وہ مقاصد حاصل نہیں کرسکی اور ہر کسی نے پارٹی کو صرف اپنے ذاتی مفاد کیلئے استعمال کیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ آئندہ انتخابات میں حصہ لینے اور سیاسی پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے کا فیصلہ ساتھیوں سیمشورے کے بعد کروں گا۔

close