سیاست ہمارا کام ہے ،ہمیں مجبور نہ کیا جائے ہم کوئی غلط کام نہیں کر رہے، 60 کروڑکےگرڈ اسٹیشن کے افتتاح کے بعد سردار اختر مینگل کی وارننگ

قلات (آئی این پی)بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ رکن قومی اسمبلی سردار اختر جان مینگل نے قلات کپوتو میں ساٹھ کروڑ اڑتیس لاکھ روپے کی لاگت سے منظور ہونے والے کپوتو گریڈ اسٹیشن کا باقاعدہ افتتاح کردیا۔ اس موقع پر انکے ہمراہ بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماوں ایم پی اے میر محمد اکبر مینگل، پرنس آغا موسی جان احمد زئی، واجہ جہانزیب بلوچ،ٹکری شفقت لانگو، ضلعی میر قادر بخش مینگل،حاجی باسط لہڑی میر مراد مینگل، وڈیرہ خیر جان بلوچ سمیت دیگر پارٹی عہدیداران کیسکو حکام قبائلی عمائدین زمینداران سمیت دیگر بھی کثیر تعداد میں تھے۔

اس موقع پر انہوں نے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ میرے منصوبے ہیں کپوتو گریڈ اسٹیشن سمیت اورناچ، گروک، نوشکی چاغی اور نال شامل ہیں ہم سے پہلے جنہوں نے اس گریڈ اسٹیشن کا افتتاح کیا وہ بات تعجب خیز ہے ہمارے منصوبے اپنے نام کرنے والوں کو اگر اس سے خوشی ہوتی ہے تو وہ اپنا شوق پورا کرے۔ نہوں نے کہاکہ سیاست ہمارا کام ہے ہمیں سیاست کرنے دیں ہم نے آباواجداد سے سیاست کی ہے ہمیں مجبور نہ کیا جائے ہم کوئی غلط کام نہیں کررہے یہ سیاسی مسئلہ ہے۔

صدارتی نظام لانے کی کوشش ملک کو ایک بار پھر آمروں کے ہاتھ میں دینے کی کوشش ہے اس کیلئے نہ صرف بلوچستان بلکہ پورے ملک کی تمام سیاسی جماعتیں جن میں سیاسی شعور وہ صدارتی نظام قبول نہیں کرینگے ہماری صدارتی نظام کے ادوار میں نہ صرف ملک بلکہ ہمسایہ ممالک میں بھی حالات خراب ہوئے ہے تو پھر صدارتی نظام رائج ہوا ہے اس میں کوئی شک نہیں کہ ملک میں معاشی بحران کا شکار ہے مگر صدارتی نظام اس بحران سے نکلنے کا حل نہیں شاید یہ چاہتے ہیکہ ایسا نظام راج کیا جائے کہ وہ عوام کے سامنے جواب دیں نہ ہو وہ باوردی اور بغیر وردی ہو سکتا ہے انہوں نے کہا کہ 2018 کے الیکشن کا نتیجہ سب کے سامنے ہیں کچھ دوستوں کے ووٹ چوری کی گئی مگر ہم مایوس نہیں ہوئے عوام کو ہم سے امیدیں تھی

ہم صوبے کے عوام کی خاطر جدوجہد جاری رکھیں گے وزارتیں نہیں ہمیں حقوق چائیئے ان ماوں کے لخت جگر انہیں ملے کئی سالوں سے لاپتہ ہے انہوں نے کہا کہ جام صاحب کو ہم نے نہیں ہٹایا وہ اپنا غصہ ان پر ڈالیں جنہوں نے ان کو مستعفی ہونے پر مجبور کیا۔ کل جو جام کے جوتے اٹھاتے تھے آج وہ قدوس کے جوتے اٹھانے ہیں ہم نے شروع میں حکومت سے جو مطالبات کئے تھے دو سال تک انتظار کیا مگر عملدرآمد نہیں ہوا قدوس بزنجو سے پہلے اپوزیشن کے حلقوں میں مداخلت اور غیر منتخب افراد کے زریعے فنڈز دیئے جاتے تھے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ریکوڈک کے معاملے پر ہمارا موقف واضح ہے جس سرزمین سے وسائل اور معدنیات نکلتی ہے سب سے پہلے اسی سرزمین کا زیادہ حق بنتا ہے ہم صوبے کے سائل وسائل کو بیدردی سے لوٹنے یا سودے بازی کی ہرگز اجازت نہیں دینگے۔

تقریب سے پرنس آغا موسی جان احمدزئی، ٹکری شفقت لانگو، میر قادر بخش مینگل، احمد نواز بلوچ، کامریڈ خیرجان بلوچ، ماسٹر غلام نبی مینگل، کامریڈ علی اکبر دہوار سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا جبکہ کیسکو چیف کے نمائندے علی احمد حلیمی نے گریڈ اسٹیشن کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی تقریب کے آخر میں وڈیرہ خیرجان عمرانی وڈیرہ فاروق عمرانی کی جانب سے تمام شرکا کے اعزاز میں پرتکلف ظہرانہ دیا گیا اس موقع پر سیکیورٹی کے بہتر انتظامات کئے گئے تھے۔ ۔۔۔۔۔

close