کوئلے کی کانوں میں حادثات، دم گھٹنے سے کئی کان کن ہلاک ہو گئے

کوئٹہ(پی این آئی) بلوچستان میں ایک ہی دن میں کوئلوں کی دو مختلف کانوں کے حادثات میں پانچ کان کنوں کی موت ہوگئی۔

چیف انسپکٹر مائنز بلوچستان عبدالغنی کے مطابق ’بدھ کو ہرنائی کے علاقے شاہرگ میں پاکستان منرل ڈویلپمنٹ کارپوریشن کے زیرِانتظام کوئلہ کان میں گیس کے باعث دو کان کن دم گھٹنے سے ہلاک ہو گئے۔‘’مرنے والے دونوں کان کنوں کی لاشیں نکال لی گئیں۔ کان کنوں کی شناخت باری اور لالی کے نام سے ہوئی جن کا تعلق بلوچستان کے ضلع پشین سے تھا۔‘چیف انسپکٹر مائنز نے بتایا کہ ’دوسرا حادثہ دکی میں پیش آیا جہاں ایک کوئلہ کان میں اُترنے والے دو کان کن گیس سے دم گھٹنے کے باعث بے ہوش ہوگئے۔‘’پھنسے ہوئے کان کنوں کو بچانے کے لیے اُن کا ایک ساتھی کان میں اُترا تو وہ بھی بے ہوش ہوگیا۔ بعد ازاں امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر کان کنوں کو باہر نکالا تو تینوں دم توڑ چکے تھے۔‘

close