حکومتی وعدہ خلافی،بے حسی وغفلت، حق دو تحریک نے اورماڑہ کراچی زیروپوائنٹ پر دوبارہ دھرنا دے دیا

کوئٹہ (آئی این پی) حق دو تحریک کے قائد،جماعت اسلامی بلوچستان کے جنرل سیکرٹری مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کہا ہے کہ حکومتی وعدہ خلافی،بے حسی وغفلت کے خلاف دوبار ہ احتجاج ودھرنے پرمجبور ہوئے ہیں بلوچستان کے ساحل ووسائل پرکسی کو قبضہ نہیں ہونے دیں گے بلوچستان کسی کی میراث نہیں اہل بلوچستان بھوک پیاس سے مررہے ہیں نہ لباس اورنہ چھت ہولیکن صوبے کے وسائل پر دوسرے مزے کریں

لوٹ مار کریں ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے صوبے کے اصل وارث ہم ہیں۔حق دوتحریک حقوق کے حصول اور بلوچستان وعوام دشمن قوتوں کے خلاف ہیں چاپلوسی کرنے والے حق دو تحریک کے خلاف بے بنیاد جھوٹا پروپیگنڈا نہ کریں۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے حق دوتحریک کی کال پر اورماڑہ کراچی زیروپوائنٹ کے مقام پر عوامی احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پر زیروپوائنٹ بند کیا گیا تھا صبح سے شام تک دھرناجاری تھا دھرنے میں ہزاروں نوجوان وعوام نے شرکت کی۔اس موقع پر دیگر نوجوانوں نے بھی خطاب کیا مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کہاکہ ساحل ووسائل،جائزکاروباروروزگارکی حفاظت،خود کو پاکستانی بنانے،بنیادی انسانی حقوق کیلئے نکلے ہیں۔

ہمارے خلاف وہ لوگ پروپیگنڈہ کرتے ہیں جو دوسروں کے اشاروں پر چلتے ہیں۔حق دوتحریک کاایجنڈا،منصوبہ لائحہ عمل سب کے سامنے ہیں ہماراکوئی ذاتی سیاسی ایجنڈانہیں عوامی مسائل کا اجاگراس کو حل اور جائز آئنی حقوق کیلئے نکلے ہیں اور قانونی جدوجہد کر رہے ہیں نجی سرکاری املاک کو نقصان پہنچارہے ہیں نہ کسی کے خلاف باتیں کرتے ہیں سی پیک کے خلاف ہیں نہ ترقی کے خلاف ہیں۔ہمیں اپنا حق چاہیے۔سی پیک سٹی گوادر سمیت بلوچستان کے عوام کے پاس معیاری علاج وتعلیم کے مواقع نہیں آدھ پاکستان یعنی بلوچستان میں کوئی موٹروے نہیں۔گرین و میٹروبس سروس ہیں نہ جدید ریلوے نظام۔حکمران کب تک ہمیں دھوکہ دیتے رہیں گے۔ہمیں ترقی،عزت اورشناخت چاہیے۔

ہمیں تھرڈ کلاس شہری،غلام اور گداگر نہ سمجھیں اپنی زمین پر رہتے ہیں اسی زمین سے کھاتے ہیں پھر کیوں ہمارے خلاف سازشیں،ہمیں کام میں رکاوٹیں ہمیں ترقی سے رکھوائے جارہے ہیں۔ہم جائز حقوق کیلئے جائز طریقے سے جدوجہد واحتجاج کررہے ہیں ہمارااحتجاج حقوق کے حصول تک جاری رہیگا ہمارے احتجاج کو سی پیک چائینا یاپاکستان کے خلاف کرنے والے عوام وپاکستان اور سی پیک کے دشمن ہیں۔ملک کے دیگر حصول میں سولہ سوکلو میٹرموٹروے بن گئی،سفرکی جدید سہولتیں میٹرو،گرین بس سمیت دیگر بن رہی ہے ہم کیوں پیچھے رہے اگر صوبائی حکومت اس میں رکاوٹ ہیں تو وفاق کس لیے ہیں اب ہمیں حقوق کے حصول سے کوئی نہیں رکھواسکتا عوامی جدوجہد جاری رہے گی۔ ۔۔۔

close