سابق وزیراعلیٰ علی امین خان گنڈاپور کو گھر میں نظربند کرکے پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی۔
پولیس ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اور پاکستان تحریک انصاف کے سابق صوبائی صدر سردار علی امین خان گنڈاپور کو ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس کی جانب سے اپنے گھر میں نظر بند کر کے رہائشگاہ کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔
علاقے میں بھی سیکیورٹی کے انتظامات سخت کیے گئے ہیں تاہم پولیس اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اس حوالے سے باضابطہ مؤقف سامنے آنے کا انتظار ہے۔
اس حوالے سے علی امین خان گنڈاپور نے سوشل میڈیا پر پیغام دیا ہے کہ پولیس نے گھر میں نظربند کردیا ہے یہ انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت عمل ہے، اس سب سے ڈرنے والے نہیں، جدوجہد جاری رہے گی۔






