خیبر پختونخوا کے وزیر شکیل خان کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
خیبر پختونخوا کے وزیر شکیل خان کے خلاف سی ٹی ڈی تھانہ باجوڑ ریجن مالاکنڈ میں مقدمہ درج کیا گیا۔ مقدمے میں دہشت گردی سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔
صوبائی وزیر کے خلاف مقدمہ متاثرہ اہلکار کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ ایم پی اے شکیل خان نے دیگر افراد کے ہمراہ اہلکاروں پر فائرنگ کی۔
مدعی مقدمہ کے مطابق ملزمان کی فائرنگ سے مجھے کمر پر گولی لگی، جبکہ دیگر ساتھی معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔ مدعی کے مطابق ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے گاڑی میں فرار ہوگئے۔






