انا للہ و انا لیہ راجعون ، افسوسناک حادثہ پیش آگیا

گرین ٹاؤن کے علاقے میاں چوک میں افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، جہاں تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے دو موٹرسائیکل سواروں کو کچل دیا۔

حادثے کے نتیجے میں 8 سالہ بچہ جاں بحق جبکہ 15 سالہ نوجوان شدید زخمی ہوگیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں 8 سالہ سفیان عرفان موقع پر ہی دم توڑ گیا، جبکہ 15 سالہ اویس شدید زخمی ہوا۔

ریسکیو اہلکاروں نے زخمی نوجوان کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ہسپتال منتقل کردیا۔